بن بلایا مسافر نکلنے پر طیارے میں کھلبلی، ہنگامی لینڈنگ

0

کوالالمپور: بن بلائے مہمان کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہوگی، جن کے آنے سے میزبان گھر والے مشکل میں پڑجاتے ہیں، لیکن اگر کوئی بن بلایا فضائی ”مسافر“ نکل آئے اور اس کا انکشاف بھی اس وقت ہو جب طیارہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہو تو پھر کھلبلی تو مچنی ہی تھی۔

جی ہاں یہ معاملہ پیش آیا تھا ملائیشیا میں ائیر ایشیا کی فلائٹ میں، جو دارالحکومت کوالالمپور سے تواو کیلئے جارہی تھی، لیکن طیارہ کے اڑنے کے بعد جب وہ ہزاروں فٹ بلندی پر پہنچ چکا تھا تو ایک مسافر نے اس میں ایسا بن بلایا ”مہمان“ دیکھا، جس نے اس کے ہوش اڑا دئیے۔ یہ ”مہمان“ ایک سانپ تھا جو طیارے کی لائٹ کے گرد لپٹا ہوا تھا۔ یاہو نیوز کے مطابق اسے دیکھ کر مسافر نے دوسروں اور پائلٹ کو آگاہ کیا، جس پر طیارہ میں کھلبلی مچ گئی اور مسافر پریشان ہوگئے۔ تاہم پائلٹ نے سب کو پرسکون رہنے کیلئے کہا اور پھر طیارے کی نزدیکی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی ۔جہاں طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.