اٹلی میں زرعی تنظیم نے غیرملکی ورکرز بلانے کیلئے بڑا مطالبہ کردیا

0

روم: اٹلی میں زرعی تنظیم نے غیرملکی ورکرز کو بلانے کے لئے بڑا مطالبہ کردیا ہے، مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں زرعی شعبے میں پیداوار متاثر ہونے سے بھی حکومت کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں زرعی شعبے کا انحصار بڑی حدتک غیرملکی ورکرز پر ہے، تاہم اطالوی زمینداروں کو آج کل فصلوں اور سبزیوں کی کاشت اور ان کی کٹائی کے لئے ورکرز کی قلت کا سامنا ہے، ایسے میں زمینداروں کی تنظیم Coldiretti نے خبردار کیا ہے کہ انہیں ایک لاکھ غیرملکی ورکرز کی اشد ضرورت ہے، ورنہ وہ رواں موسم گرما کی فصلوں اور سبزیوں کو کٹائی اور چنائی پوری طرح نہیں کرسکیں گے، تنظیم کا کہنا ہے کہ ورکرز بلانے کے حوالے سے حکام کے پاس درخواستیں بھی جمع کراچکے ہیں، لیکن اب تک ان ورکرز کے لئے ’’نو واستا‘‘ یعنی اجازت نامے جاری نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز کی قلت، اٹلی نے ورک ویزوں میں اضافہ کا اعلان کردیا

تنظیم کا کہنا ہے کہ غیرملکی ورکرز زرعی شعبے میں بہت اہم ہیں، اور ایک چوتھائی زراعت کا انحصار ان ورکرز پر ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ غیر ملکی ورکرز بلانے کیلئے ڈیمانڈ دی تھی، لیکن حکومت نے 42 ہزار کی منظوری دی، لیکن ان میں سے بھی بیشتر کیلئے ویزے اب تک جاری نہیں ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.