سوئٹزرلینڈ میں غیرقانونی تارکین کو کارڈ دینے کا فیصلہ

0

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں ایک شہر کی انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین کو کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے انہیں بہت سے حقوق حاصل ہوجائیں گے، تارکین کو کارڈ دینے کی منظوری مقامی لوگوں نے ریفرنڈم کے ذریعہ بھی دے دی ہے،

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کو دنیا اور یورپ کا امیر ترین ملک سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود عام طور پر تارکین دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کا رخ کم ہی کرتے ہیں، جس کی بڑی وجہ وہاں امیگریشن قوانین سخت ہونا بتایا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود اندازے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں غیرقانونی تارکین کی تعداد ایک لاکھ سے 3 لاکھ کے درمیان بتائی جاتی ہے، یہ غیرقانونی تارکین اپنے حقوق سے محروم رہتے ہیں، ان کے ساتھ کوئی امن و امان سے متعلق مسئلہ پیش آجائے تو یہ پولیس سے رجوع نہیں کرپاتے، اسی طرح اسپتال جانے سے لے کر شادی تک ان کے لئے کچھ بھی آسان نہیں ہوتا، تاہم اب سب سے بڑے سوئس شہر زیورخ کی انتطامیہ نے اپنے ماتحت علاقے میں رہنے والے تارکین کو ایک خصوصی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ان غیرقانونی تارکین کو بہت سے مسائل سے نجات مل جائے گی،

’’ Züri City Card ‘‘ کے لئے شہر کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ریفرنڈم کرایا تھا، تارکین کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ’’انفو مائیگرینٹ ‘‘ کے مطابق اس ریفرنڈم میں لوگوں کی اکثریت نے کارڈ جاری کرنے کی حمایت کی تھی، سوئس فلم میکر Marianne Pletscher کا کہنا ہے کہ بغیر کاغذات کے یہ تارکین ملک کی تعمیراتی صنعت اور زراعت سے لے کر صفائی کے کاموں تک میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اور اس کے عوض انہیں معمولی رقم ادا کی جاتی ہے، کارڈ دینے سے ان کے حقوق محفوظ بنانے میں مدد ملے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.