ایک اور یورپی ملک کو یورو کرنسی میں شامل ہونے کا گرین سگنل مل گیا

0

برسلز: یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو جسے یورپی ممالک کے اتحاد کی علامت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اس میں شمولیت کے لئے ایک اور یورپی ملک کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے، جس کے بعد یورو کرنسی اختیار کرنے والے ممالک کی تعداد 20 ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یورو گروپ نے مشترکہ یورپی کرنسی میں شمولیت کے لئے ایک اور ملک کو گرین سگنل دے دیا ہے، لکسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں یورو زون کے وزرائے خزانہ نے کروشیا کو اگلے سال یکم جنوری سے یوروکرنسی کا حصہ بنانے کی منظوری دی، اس موقع پر کروشیا کے معاشی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اور انہیں یوروکرنسی اپنانے کے معیار کے مطابق پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئیں آپ کو سیر کرائیں، جعلی یورو پکڑنے والی لیبارٹری کی

یورو گروپ کے صدر Paschal Donohoe کا اس موقع پر کہنا تھا کروشیا یوروکرنسی اپنانے والا 20 واں ملک بننے جارہا ہے، اس حوالے سے حتمی منظوری 12 جولائی کو دی جائے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.