امریکہ جانے والوں کے لئے خو شخبری، مسافروں کیلئے اہم شرط ختم

0

واشنگٹن: امریکہ جانے والے مسافروں کے لئے خوش خبری ہے، امریکی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے اہم شرط ختم کردی ہے، جس کے نتیجے میں سفری آسانی پیدا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے کرونا کی وبا کے دوران لگائی گئی شرائط ختم کردی ہیں، اس فیصلے کے بعد اب امریکہ جانے والے مسافروں کو کرونا کا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ فیصلہ اتوار 12 جون سے نافذ کردیا گیا ہے، وبائی امراض کی روک تھام کے امریکی ادارے نے یہ فیصلہ کرونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول کے بعد کیا ہے، اس سے پہلے امریکہ جانے والے مسافروں کو سفر سے 24 گھنٹے کے اندر کرونا کا ٹیسٹ کرانا ہوتا تھا، اور ٹیسٹ کلئیر کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد ہی انہیں سفر کی اجازت دی جاتی تھی۔

یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر روچل پی ویلنکسی کا کہنا ہے کہ اگر چہ مسافروں کے لئے ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، تاہم انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ویکسین کے حوالے سے خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، اور احتیاطی تدابیر کے طور پر سفر سے پہلے اور بعد میں اپنے ٹیسٹ بھی کراتے رہیں، اسی طرح انہوں نے انڈور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری طرف امریکہ آنے والوں کے لئے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے پر ٹریول ایسوسی ایشنز اور مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ اس سے امریکہ جانے والے کیلئے سفری آسانی پیدا ہوگی، اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ائرلائنز آف امریکہ کے صدر اور سی ای او نک کیلیو کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملک میں فضائی سفر بڑھے گا، اور سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.