اٹلی میں تارک وطن ماں سے انگلی چھڑانے والا بچہ بڑے حادثے کا شکار ہوگیا

0

روم: اٹلی میں جنوبی ایشیائی پس منظر کی حامل تارک وطن خاتون کی چھوٹی سے غلطی اس کے بچے پر بھاری پڑگئی، اور بچے کی جان خطرے میں ہے، اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے لمباردیا ریجن میں واقع شہر MANTOVA (مانتووا) میں تارک وطن خاتون اپنے ساڑھے 4 سالہ بچے کو لے کر سڑک پار کرنے کے لئے کھڑی تھی، کہ اس دوران بچے کو سڑک کی دوسری طرف اپنا والد نظر آیا، خاتون نے بچے کی انگلی تو پکڑی ہوئی تھی، لیکن اسے مضبوطی سے نہیں پکڑا ہوا تھا، سو بچے نے جیسے ہی والد کو سڑک کے دوسری طرف دیکھا، وہ ماں سے ہاتھ چھڑا کر بابا کہتا ہوا سڑک پر بھاگ کھڑا ہوا ، اس دوران وہاں سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا حادثہ، ٹریک پر چلتا تارکین کا گروپ ٹرین کی زد میں آگیا

ٹرک ڈرائیور نے بچے کو دیکھ کر بریک لگانے کی پوری کوشش کی، تاہم وہ مکمل کامیاب نہ ہوسکا، اور معصوم بچہ ٹرک کے بمپر سے ٹکرا کر گرگیا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں بچہ بری طرح زخمی ہوا ہے، حادثے کے فوری بعد بچے کی ماں اور والد بھی اس تک پہنچ گئے، لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی، بچے کی حالت خراب تھی، جس پر ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا اور اسے ویرونا کے ایک اسپتال میں متنقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق تارک وطن خاندان کا تعلق بھارت سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.