پیٹرول کتنے کا ہونے والا ہے، ڈاکٹر اشفاق نے بری خبر سنادی

0

اسلام آباد: نئی حکومت بننے کے بعد تیل، بجلی، گیس، ادویات، مرغی کے گوشت، دالوں، سبزیوں، پھل ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور یہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں، ایسے میں معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے پیٹرول کے حوالے سے مزید بری خبر سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معاشیات اور نسٹ یونیورسٹی کے ڈین و پرنسپل ڈاکٹر اشفاق حسن نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حکومت قوم کو مہنگائی کی مزید ایک سے دو ڈوز دینے والی ہے، اور پیٹرول قیمت اسی ماہ 260 روپے لیٹر تک لے جانے کا منصوبہ ہے، عمران خان کے دور میں ٹیکسٹائل کی صنعت ترقی کررہی تھی، لیکن اب اسے ریورس گئیر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تو کبھی اس طرح قیمتیں نہ بڑھاتی ، کوئی در مند اس ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھاسکتا، جس طرح موجودہ حکومت بڑھارہی ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراشفاق حسن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد اب لو گ معیشت کی بہتری کو بھول جائیں، وزیراعظم شہبازشریف ایک طرف معاشی ایمرجنسی کی باتیں کررہے ہیں، تو دوسری جانب بڑے بڑے وفود لے کر بار بار بیرونی دوروں پر جارہے ہیں، جن پر بھاری اخراجات آتے ہیں، حالاں کہ اس وقت ملک کو ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ٹیکسٹائل کا شعبہ کھڑا ہوگیا تھا، مل مالکان کہتے تھے خوش تھے، لیکن اب وہ پریشان گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں جانا چاہتے تھے، لیکن انہیں دباؤ ڈال کر بھیجا گیا، اگر کوئی آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کرے گا، تو اس کی حکومت تبدیل کردی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.