سردی اور خراب موسم سےتارکین کو بچانے کیلئے فرانسیسی خاتون میدان میں آگئی

0

پیرس: فرانس کے شمالی شہر کیلس میں موجود برطانیہ جانے کے موقع کی تلاش میں بیٹھے تارکین کیلئے سردیوں کے آتے ہی مشکلات بڑھ گئی، سخت سردی اور موسم کی خرابی کے باعث کیمپوں میں موجود تارکین کی حالت خراب، اس مشکل گھڑی میں فرانسیسی خاتون تارکین کی مدد کیلئے پہنچ گئی۔

فرانس کے مقامی میڈیا کے مطابق انگلش چینل کے قریب کیمپوں میں موجود تارکین کیلئے جنگل کی مالک فرانسیسی خاتون نے 20 ٹن لکڑیوں کی امداد دی ہے، تاکہ تارکین انہیں استعمال کر کے موسم کی سختی سے بچ سکیں، اور اس موسم میں خود کو گرم رکھ سکیں، مقامی اخبار کے مطابق رضاکار ان لکڑیوں کو مشرقی فرانس کے نچلی پہاڑی سلسلے سے تارکین کیلئے کیلس لے کر آئیں ہیں، ایک رضا کار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین ان لکڑیوں کو خود کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ کھانا پکانے کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش چینل پار کرکے برطانیہ پہنچنے والوں کی لائن لگ گئی

رضاکار نے کہا کہ ہم اس خاتون کے شکر گزار ہیں، جس نے تارکین کیلئے لکڑیوں کا عطیہ دیا، ان لکڑیوں سے تارکین اس سخت سردی کے موسم میں خود کو گرم رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لکڑیاں تارکین کیلئے تین ہفتے سے ایک ماہ  کیلئے کافی ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.