پوپ فرانسس نے مہاجرین کی آنکھوں میں کیا دیکھا؟

0

ایتھنز: دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر بے گھر تارکین کے سر پر ہاتھ رکھ دیا، مغربی ممالک کو تارکین کے لئے دل کھلے کرنے کا پیغام دے دیا، دوسری طرف تارکین نے پوپ کے لئے پیار و محبت کے نعرے لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس مسلسل تارکین اور مہاجرین کے لئے آواز اٹھاتے رہتے ہیں، اور انہوں نے ہمیشہ ان کے لئے دل بڑا کرنے کا پیغام دیا ہے، اس بار انہوں نے یونانی جزیرے لیس بوس میں مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تارکین وطن کے بچوں کے گروپ سے ملاقات کی، اس موقع پر بچوں نے پوپ کیلئے ’’آئی لو یو‘‘ کے نعرے لگائے، اور ان کے لئے آواز اٹھانے پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین کو پناہ دینا کوئی جرم نہیں، جرمن راہبہ ڈٹ گئیں

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی وجہ سے تارکین کے لئے راستے کھل گئے

پوپ فرانسس نے اس موقع پر مہاجرین کے خلاف مغربی ممالک میں جاری پروپیگنڈہ کی مذمت کی، اور کہا کہ مقبولیت کے لئے کے لیے خوف پھیلانا بہت آسان ہے۔ پوپ نے مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہ وہ یہاں ان کی آنکھوں میں دیکھنے آئے ہیں جو کہ خوف اور امید سے بھری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.