حجرہ اسود کے بعد حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے نقش پاک کی تصاویر بھی جاری

0

مکہ: سعودی ادارے نے حجرہ اسود کے بعد حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے نقش پا کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جو جدید کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہیں، حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی نسل سے ہی سب سے زیادہ پیغمبر گزرے، اور خانہ کعبہ بھی حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے ہی تعمیر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنت کے مقدس پتھر حجرہ اسود کے بعد حرمین شریفین کے انتظامی ادارے نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے پیروں کے مبارک نشان کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جو جدید کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہیں، ان تصاویر کو ادارے نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا ہے۔مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے 10 میٹر مشرق کی جانب صفا و مروہ کی سمت میں واقع ہے اور اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پیروں کے نشان موجود ہیں۔ حضرت ابراہیم نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تھا۔ ان نشانوں کی اونچائی اور لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ حضرت ابراہیم کے نقش پا کو محفوظ رکھنے کے لئے انہیں شیشے کے شوکیس میں رکھا گیا ہے، پتھرکے وسط میں حضرت ابراہیم کے قدموں کے واضح نشانات موجود ہیں۔ جن کی اب تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی نسل سے اللہ تعالی ٰ نے سب سے زیادہ پیغمبر اور بنی بھیجے اور ان کے بڑے صاحبزادے حضرت اسحق علیہ اسلام کی نسل سے بنی اسرائیل میں انیبا کی پوری لڑی چلی ، جبکہ بنی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد بھی حضرت ابراہیم علیہ اسلام تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے چھوٹے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی نسل سے ہیں،’’حجر اسود‘‘ کے بعد حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے قدموں کے نشان کی تصاویر بھی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.