اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے ، جس کا اطلاق رواں ماہ یعنی ستمبر سے ہوگا، تاہم بہبود، پینشن اور شہدا ویلفیئر سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 10.32 فیصد پر برقرار رہے گی، جو پہلے ہی بچت کی دوسری اسکیموں سے 2 فیصد سے بھی زائد ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگس سرٹیفکٹس پر شرح منافع 8.44 سے بڑھا کر 8.49 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکٹس پر 6.87 فیصد سے بڑھا کر 7.77 فیصد اور ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکٹس پر 7.8 سے بڑھاکر 8.04 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ازیں مختصر مدت کے سرٹیفکٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.12 سے بڑھا کر 6.60 فیصد، 6 ماہ پر 6.14 سے 6.80 فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع پر 6.2 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد کردی گئی۔