کراچی: اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی کرنسی میں نیا اکاوئنٹ کھولنے کی سہولت دے دی ، فارن کرنسی ویلیو اکاوئنٹ (ایف سی وی اے ) کے ذریعہ اوورسیز پاکستانی حکومتی بانڈز میں بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے ، اور بوقت ضرورت اپنا سرمایہ غیر ملکی کرنسی میں ہی واپس نکال سکیں گے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے علاوہ وہ پاکستانی بھی یہ غیر ملکی کرنسی اکاوئنٹ کھلواسکیں گے ، جن کے قانونی اور ایف بی آر کے پاس ڈیکلئیر شدہ اثاثے باہر موجود ہیں ، اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانی اس اکاوئنٹ میں اپنے ساتھ پاکستان میں موجود کسی عزیز کو بھی جوائنٹ اکاٶنٹ ہولڈر بناسکتے ہیں۔
اس اکاٶنٹ کو اوورسیز پاکستانی ڈیجیٹل چینل مثلاً انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ ، اے ٹی ایم کے ذریعہ استعمال کرسکیں گے ، جبکہ ضرورت پڑنے پر وہ چیک بک بھی حاصل کرسکتے ہیں،اس حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، فارن کرنسی ویلیو اکاٶنٹ ہولڈر کو متعلقہ بینک اپنی کرنسی روپے میں تبدیل کرانے کی بھی ہمہ وقت سہولت فراہم کریں گے ، اور اس کے لئے شرح تبادلہ واضح طور پر ظاہر کی جائے گی۔
اس اکاوئنٹ کے ذریعہ بیرون ملک سے ترسیلات زر( ریمیٹینس) وصول کرنے کی سہولت حاصل ہوگی ، اس کے علاوہ پاکستانی روپے کے اکاوئنٹ میں بھی رقم منتقل کی جاسکے گی۔
فارن کرنسی ویلیو اکاٶنٹ کے ذریعہ اوورسیز پاکستانی حکومت کے بانڈز اور سیکورٹی پیپرز میں براہ راست سرمایہ کاری کرسکیں گے ، اس سرمایہ کاری کے لئے انہیں اپنے متعلقہ بینک کو ڈیجیٹل اجازت دینی ہوگی۔
How and where we can open this FCY account? Inbwhich Bank and what is the procedure?
آپ کسی بھی بینک میں کھلوا سکتے ہیں اس اسکیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم چار ستمبر کو کریں گے، اس میں آپ اپنے کاغذات سکین کرکے بینک کو بھیجیں جس پر وہ آپ کا اکاؤنٹ کھولین گے