کراچی: شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ، اور یہ نیٹ ورک بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے ذریعہ چلایا جارہا تھا، را کے کارندے ایم کیو ایم لندن کے کارکن ظفر کی نشاندہی پر ایک بڑی ایکسچینج کمپنی کے 2 عہدیدار بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، جو را کیلئے سہولت کار ی کا کردار ادا کررہے تھے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ظفر اور ایکسچینج کمپنی کے مالک سفیان انیس اور ڈائریکٹر جاوید میمن کا عدالت نے 7 روز کا ریمانڈ بھی دے دیا ہے، جس کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم ظفر نے بھارت میں 14 ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی، ملزمان کا تعلق دہلی میں محمود صدیقی گروپ سے ہے جس نے ملزم کو عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ، گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے ،ملزم ظفر کو ایم کیو ایم نےفائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی دلارکھی تھی۔
دوسری جانب ملزم سفیان منی ایکسچینج کمپنی کا مالک اور جاوید میمن منیجر ہے۔ اور یہ دونوں ملزمان ’’را‘‘ کے فنڈز اس کے سلیپر سیل کو پہنچانے کا کام کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ائیرپورٹس پر فراہم کردی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
شاباش