گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

0

اسلام آباد: گلگت بلتستان  کے الیکشن 18 اگست  کو ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے حکم نامہ جاری کردیا، دوسری طرف وزارت امور کشمیر نے شیڈول الیکشن کمیشن پاکستان کو بھیج دیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست کو منعقد کرانے کی منظوری دے دی ہے،گلگت بلتستان الیکشن کمیشن اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات کرا ئے گا ۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 18 اگست کی پول ڈے کے طور پر منظوری دی ہے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان  کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم  عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا تھا۔ جو ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.