پاکستان میں اطالوی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان، درخواستیں کب سے جمع ہونگی
اسلام آباد: اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانہ نے29 جون سے فیملی اور ورک پرمٹ ویزا کی درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جاری عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے اسلام آباد میں واقع سفارت خانہ نے بھی تمام آپریشن بند کردیا تھا۔ تاہم اب اطالوی سفارت خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر 29 جون سے فیملی اور ورک پرمٹ کیلئے ویزا سروس شروع کرنے جارہا ہے۔
اطالوی سفارتخانہ کی ویب سائٹ پر موجود لیٹر کے مطابق فیملی ویزہ کی درخواستیں 29 جون سے جیری فیڈیکس اسلام آباد یا لاہور میں وقت لے کر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
اطالوی حکومت کی جانب سے فیملی کے لیے جاری ہونے والے ڈاکومنٹس nulla osta اگر 31 جنوری 2020ء سے 31 جولائی تک کے درمیان ختم ہو چکا ہے یا ختم ہو رہا ہے، تو وہ لوگ بھی ویزا درخواستیں جمع کراسکیں گے، کیوں کہ ان دستاویزات کی مدت میں اطالوی حکومت پہلے ہی توسیع کرچکی ہے۔
اسی طرح ورک پرمٹ ویزہ کی درخواستیں بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
البتہ وزٹ اور دیگر ویزوں کیلئے فی الحال درخواستیں نہیں لی جائیں گی۔
good news